ہفتہ 9 جنوری 2021 - 14:57
عراقی مختلف سیاسی جماعتوں کا ٹرمپ کی گرفتاری کے احکامات کا خیر مقدم

حوزہ/ ابو آلاء الولائی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے عراقی عدلیہ کے فیصلے کو شہداء کی ارواح کے ساتھ ہمدردی کا اظہار قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سید الشہداء الائنس کے سکریٹری جنرل، ابو آلاء الولائی نے، عراقی عدلیہ کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے فیصلےکو شہداء کی ارواح طیبہ کےساتھ ہمدردی کااظہارقراردیاہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پرلکھا ہے کہ ہم عراقی عدلیہ کے منصفانہ فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ عدلیہ نے پست ترین اور انتہائی بیوقوف لوگوں کے مقابلے میں انتہائی معزز اور ایماندار ارواح کی مدد کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں عراقی عدلیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوحشد الشعبی تنظیم کے نائب سربراہ، ابو مہدی المہندس اوران کےساتھیوں کو قتل کئے جانےکےالزام میں گرفتاری کاحکم جاری کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha